نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام نہیں، اس کام کیلئے پرائیویٹ سیکٹر ہے، وزیرخزانہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام نہیں، یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کا ہے، سٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سازگارماحول حکومت کی ترجیح ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس اور تمام پارلیمنٹرینز کے اثاثے 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں، اسی طرح آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کر چکے ہیں، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے جب کہ اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں پالیسی ساز بنائے گا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے بزنس کو فروغ ملا، ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے، ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی، ٹیکس نیٹ میں توسیع، ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کا اعتماد بڑھا، خود کار نظام سے ٹیکس وصولی میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ خوش آئند ہے، وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کی بدولت بدعنوانی میں نمایاں حد تک کمی آئی، ملک میں مہنگائی کی شرح ابھی قابو میں ہے، ہمیں ڈیجیٹل اکانومی کی طرف جانا ہے، ہم نے جو کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس دینے کا معاہدہ کیا ہے اس سے مزید بہتری آئے گی، ڈھائی کروڑ سے زائد پاکستانی کرپٹو کے کاروبار میں شامل ہیں، اکثریت نوجوانوں کی ہے، ملک چلے گا، معیشت چلے گی اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں، این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا، چاروں صوبائی وزرائے خزانہ سے بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی، پاسکو کو ہم بند کر رہے ہیں، یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ تھا، فاٹا پاٹا میں مال فروخت نہیں ہو رہا، واپس آرہا ہے اور یہاں فروخت ہو رہا ہے، اچھے اقدامات کو سراہیں، ملک چلے گا، معیشت چلے گی اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے، فارمل سیکٹر نے ہمیں کہا ہے نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں۔

مشہور خبریں۔

گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ

جنرل فیض کے دورے کے بارے میں فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل

صیہونی جیلوں میں اضافے کی وجوہات

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے پبلک پراسیکیوٹر گالی بھارات میارا نے مقبوضہ

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں، 72 گھنٹوں کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 12 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں اور

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور

امریکی جارحیت کے خلاف انصار اللہ کا ردعمل

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے ایک

پائلٹوں سے لے کر موساد کے افسروں تک

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت بڑھتے ہوئے مظاہروں کا مشاہدہ کر رہی ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے