🗓️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک سے اب تک صرف 8 رپورٹس آئیں اور یہ بھی میڈیکل رپورٹس نہیں بلکہ ان کے ڈاکٹرز کے خطوط تھے ، جن پر پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف ڈاکٹرائن نہایت سادہ ہے ، بندہ خرید لو یا پھر عدالتوں پر حملہ آور ہو جاؤ ، رانا شمیم کے بیان حلفی کا مقصد عدالت پر اثر انداز ہونا تھا ، جس کے لیے پہلے ثاقب نثار کی جعلی آڈیو اور پھر رانا شمیم کا بیان حلفی آیا ، اس ساری سازش کے مرکزی کردار نواز شریف ہیں ، چارلس گھتری کے بیان سے بھی واضح ہوگیا کہ رانا شمیم بیان حلفی کا مرکزی کردار نواز شریف ہیں لیکن میں انہیں آگاہ کردوں کہ اب شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا ہے ، رواں سال شریف خاندان کے کیسز میں سزاؤں کا سال ہوگا۔
چند روز قبل وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم ابھی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں ، برطانوی حکومت نے تو ویزہ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے ، اگر برطانوی عدالت نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تو مسلم لیگ ن کےقائد کو واپس پاکستان آنا ہو گا ، برطانیہ سے مجرمان کی تحویل کا معاہدہ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہے لیکن جن مجرمان کا ویزہ برطانیہ میں ختم ہو گیا تو ان کی واپسی کے لیے معاہدہ برطانیہ سے ہو رہا ہے ، اگر برطانیہ رضامندی ظاہر کرے گا تو جو مجرمان برطانیہ میں مقیم ہیں ان کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے گا اور نوازشریف کو بھی واپس آنا ہو گا۔
مشہور خبریں۔
لاہور میں طالبعلم کے ساتھ زیادتی پر مولانا طاہر اشرفی کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور کے ایک مدرسے میں ایک عمر رسیدہ
جون
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو
ستمبر
محمود عباس نے تل ابیب میں شہادت کی کارروائی کی مذمت کی
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گزشتہ شب تل
مئی
غزہ کی اجتماعی قبروں سے صہیونیوں کا وحشی پن ظاہر
🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں نئی اجتماعی قبروں کی دریافت
مئی
بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ
🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت
جولائی
فواد خان کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ
🗓️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں
اکتوبر
جہاں قدرتی گیس دستیاب نہیں، وہاں ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور
🗓️ 20 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے 9 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں اور
مئی
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے
مارچ