نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شہبازشریف ایسے وزیراعظم ہیں جن کے پلگ میں بھی کچرا پھنسا ہوا ہے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ساری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے وہ اہم دن ہوگا اور لوگ پہاڑوں سے اتریں گے۔ملک میں موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے،امید ہے ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے۔

ملک میں مہنگائی،غربت اور بھوک سے لوگوں کا برا حال ہے۔سب کو کہتا ہوں ملبہ پولیس یا سیکیورٹی فورسز پر نہیں کسی اور پر گرے گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر پر حکومت کرنے والو اگر کوئی جانی نقصان ہو گیا تو بھاگ نہیں پاؤ گے۔اس سے بڑا کیا عدم اعتماد ہے کہ کراچی میں لوگ چوراہوں پر مارے جا رہے ہیں۔ ہمارے شہر میں دہی کی دکانوں پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

پاکستان تاریخ کے تشویشناک وقت سے گزر رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ڈرون سے بم گرائیں گے خدا کا خوف کرو،پولیس بھی ہماری اور ایف سی بھی پاکستان کی ہے۔پولیس بھی ہماری اور ایف سی بھی پاکستان کی ہے۔اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں دفعہ 144 کے قانون کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی،سینیٹر سیف اللہ نیازی اور اسد عمر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرنے کی ہدایت کی۔اسد عمر نے عدالت میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جو خلاف قانون ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں اور آپ کو کسی بات سے روکا گیا ہے؟ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اس صورت میں ریلی نہیں نکالی جاسکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ احتجاج یا ریلی نکالنے کا طریقہ ہے جس کے لیے اجازت لینی ہوتی ہے،دھرنا کیس کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے،آپ نے وہ پڑھا ہے؟

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہوگیا، پاور ڈویژن

?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 جوان شہید

?️ 11 جون 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ

کویت کا اسرائیل کے خلاف سخت بیان

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: کویتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی رفح

برطانوی وزیراعظم نے اپنی چھٹیوں کا شیڈول منسوخ کیا ؛ وجہ؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف انتہائی دائیں بازو کے

جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری

?️ 20 جون 2024لاہور (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی (اے

افغانستان اور پاکستان کے چیلنجز کا حل کیا ہے؟

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: سابق امریکی ایلچی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے ایکس

جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون

اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول

?️ 6 اپریل 2024نیویارک: (سچ خبریں) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے