?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف پر انتخابات کے دوران گڑ بڑ کرنے کے لیے انتظامیہ پر پریشر ڈالنے کا الزام عائد کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکا‘ سے خصوصی گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ (ن) امیرالمومنین کا خواب دیکھنے والی جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ کچھ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جنہیں جتوایا جائے تو وہ مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کریں گے، تو مجھے خبریں ملی ہیں کہ نواز شریف گڑبڑ کرنے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے کہ نوازشریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت اور انتظامیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنا ممکن ہو صاف اور شفاف الیکشن ہونا چاہیے، میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کے سپورٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں 13 فروری کے بعد ضمانت ملے گی، اس دوران 8 فروری گزر جائے گا، سیاسی سپورٹرز کی گرفتاری کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، ماضی میں ہم نے اس سے بھی سخت اور مشکل حالات دیکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں پیپلز پارٹی جیتے اور حکومت بنائے، باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اسٹیبلمشنٹ کی سیاست میں مداخلت سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جہوریت کے ارتقا پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے پہلا قدم سیاستدانوں کو اٹھانا پڑے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے اور سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے لیے مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کی طرف جانا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ کو عزت دلوانے والی مسلم لیگ (ن) نہیں رہی، یہ آئی جے آئی والی اور امیرالمومنین بننے کا خواب دیکھنے والی مسلم لیگ (ن) ہے، ان کے ساتھ ہمارا چلنا بہت مشکل بن گیا ہے۔
نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کب تک یہی شکلیں بار بار دیکھتے رہیں گے، اب موقع آگیا ہے کہ ہم اس ملک کی قیادت اور دیکھ بھال ایک نئی نسل کو منتقل کردیں۔
مشہور خبریں۔
ترک صدر طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری، شہباز شریف شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری
جون
چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں
اکتوبر
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون
کراچی میں بڑی تعداد کچی آبادی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے:عمران خان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ
اپریل
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
?️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
”ہمسفر“ ڈرامے کا بھارت میں تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے
ستمبر