?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دینے کے طریقہ کار پر نجی ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید جائز حق ہے لیکن اس کی آڑ میں اخلاقیات سے گرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیوز چینل پر اخلاق سے گری باتوں کا استعمال قابل مذمت ہے،تنقید جائز حق ہے لیکن اس کی آڑ میں اخلاقیات سے گرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ دو ہزار اٹھارہ سے قانون لانے کی کوشش کررہا ہوں، کابینہ قانون پاس کرے تو ہی گھٹیا اور لچرپن سے نجات ممکن ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ جس اخلاق سے گری ہوئی مکروہ باتیں مراد سعید کے بارے میں کی گئی، اگر یہ میرے یا کسی صحافی کے بارے میں کسی پروگرام پر کی جائیں تو ہم کیا مطالبہ کرتے؟ مراد سعید تو انشاءاللہ مزید کامیابی حاصل کرے گا، لیکن ہم نے ایسی گندگی کو ٹی وی سے نا روکا تو معاشرے میں تباہی پھیلے گی۔
وزرا کو کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دینے پر نجی ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی میدان میں آئے اور لکھا کہ یہ غلیظ اور کم درجے کا سنسنی خیزی ہے، یہ صحافت نہیں سستا تھیٹر معلوم ہوتا ہے، متنازعہ ریمارکس پر غریدہ فاروقی اور ان کے مہمانوں کو معافی مانگنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پر وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دینے پر متنازع گفتگو کی گئی تھی، جس پر پیمرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ چینل کی ملک بھر میں نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکی مداخلت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون،
فروری
خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ
?️ 24 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے
اپریل
دنیا بھر میں امریکہ کی بڑھتی مخالف ؛ امریکی میگزین کی زبانی
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: سینئر امریکی صحافی اور تجزیہ نگار رچرڈ اسٹنگل نے غزہ
جنوری
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کے سوگ میں بڈگام ہڑتال
?️ 21 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی
جون
اردوغان امریکہ سے ملنے کے لئے بے چین: عطوان
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے آن لائن اخبار رائے الیوم کے
جولائی
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
آنگ سان سوچی پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کی
نومبر