نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردی گئیں۔ اس حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نادرا سید شباہت علی نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ مکمل محفوظ ہے، پاک بھارت کشیدگی میں نادرا کے ریکارڈ سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی، ادارے کی جانب سے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسل جاری کرتی ہیں، ب فارم میں بچوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (سی آر سی) 3 سال کے بچوں تک پرانے طریقے پرہوگا، تاہم 3 سال سے بڑے بچوں کے سی آر سی پر تصویر اور بائیو میٹرک ہوگی، 10 سے 18 سال تک نیا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ تصویر اور بائیومیٹرک ہو گا، پہلے سے بنے ب فارم برقرار رہیں گے، تاہم پاسپورٹ بنانے کیلئے نیا سی آر سی بنوانا ہوگا۔

ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (ایف آر سی) کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے، ایف آر سی اب وراثتی معاملات اور اہم قانونی امور کیلئے قابل قبول ہوگا، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ خاندان کی مختلف کیٹیگریز کے مطابق ہوگا، ایف آر سی میں کسی بھی غلطی کو درست کیا جا سکتا ہے جب کہ شادی شدہ خواتین مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں، غیر قانونی طور پر حاصل شناختی کارڈ رضاکارانہ طور پر واپس کیے جا سکتے ہیں، رضاکارانہ طور پر غیر قانونی شناختی کارڈ واپس کرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ نادرا یعنی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ایک سرکاری ادارہ ہے جو پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈز جاری کرنے کا ذمہ دار ہے، اس مقصد کے لیے نادرا کا قیام 2000ء میں عمل میں لایا گیا، اس کا بنیادی کام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا بیس بنانا اور انہیں قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) جاری کرنا ہے اس لیے اپنے قیام کے بعد سے نادرا پاکستان میں شہریوں کی شناخت اور رجسٹریشن کے نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، نادرا شناختی کارڈ بنانے کے علاوہ مختلف دیگر خدمات بھی فراہم کرتا ہے جن میں چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (سی آر سی) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی ) کا اجراء نمایاں ہے۔

مشہور خبریں۔

پزشکیان کا دورۂ پاکستان، تہران اور اسلام آباد کی توجہ خطے کی حالیہ تبدیلیوں پر مرکوز

?️ 31 جولائی 2025پزشکیان کا دورۂ پاکستان، تہران اور اسلام آباد کی توجہ خطے کی

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے

وزیراعظم کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت

?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

?️ 7 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا

بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا: وزیر اعظم

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے

بھارت سے کشیدگی کی واحد وجہ کشمیرہے: وزیراعظم

?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خواتین کے حقوق سلب ہوجائیں گے: امریکا

?️ 30 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  افغانستان میں ذلت بھری ہار کے بعد ابھی بھی

برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے