?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی یا نہيں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ آج دن 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 7 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
قانون دانوں کا کہنا ہے کہ نااہلی 62 ون ایف کی بجائے الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دی گئی تو نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے اہل ہوجائیں گے۔
قانون دانوں کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی لیکن ماضی میں سپریم کورٹ نے تشریح کرکے اسے تاحیات نااہلی سے تعبیر کیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو میر بادشاہ خان قیصرانی کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔ گزشتہ روز 2 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین کے معاملے کو لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی اگلی سماعت جنوری 2024 میں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ
جولائی
شمال مغربی شام میں کار بم دھماکہ؛متعدد عام شہری زخمی اور ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب
فروری
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں شہید حسن
ستمبر
اگر چین نے ہماری خودمختاری کو خطرہ بنایا تو ہم اس کا جواب دیں گے: بائیڈن
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی آسمان پر چینی تحقیقی غبارے کے داخلے اور گرانے پر
فروری
داعش کا کھیل ختم ہوا
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:داعش کی جانب سے گروپ کے سربراہ ابو الحسین القرشی کی
اگست
اسرائیل کی زیادتیوں کی حد بندی پر عرب دنیا میں تشویش
?️ 27 فروری 2025 اسی وقت جب شام میں قومی مکالمہ کانفرنس منعقد ہوئی، صیہونی
فروری
سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کی ہلاکت، انکوائری میں مہلک غلطیوں کا انکشاف
?️ 18 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ سندھ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے
اکتوبر
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ