🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی تحریک تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی اور اسمبلی قوانین کے مطابق برطرف وزیراعظم کی جگہ نئے قائد ایوان کا تقرر فوری طور پر کیا جانا ضروری ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کے لیے تقرر کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز 2 بجے طلب کر رکھا ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں۔
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی شاہد خاقان عباسی، نوید قمر، خورشید شاہ، محسن داوڑ، ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے جمع کرائے جبکہ شہباز شریف خود بھی دیگر ارکان کے ساتھ سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پہنچ گئے۔
ہر سیاسی جماعت نے شہباز شریف کے بطور قائد ایوان کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے سید نوید قمر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کاغذاتی نامزدگی جمع کرانے کا وقت دوپہر2 بجے کے بجائے سہہ پہر 4 بجے کر دیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4:30 بجے کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔
مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان کے مشکل دن
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب
جون
امتحانات کے متعلق وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا
🗓️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
چین میں ایغور مسلمانوں کے خلاف نئے مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا
🗓️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین کے ایغور مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین مظالم
مئی
پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی
🗓️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18
اپریل
بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی پر بیماری کے باوجود باہر جانے پر پابندی!
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کو بھیجے گئے ایک پیغام میں شہزادی بسمہ
جولائی
عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار کے خیالات سے متفق ہیں
🗓️ 1 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار امیتابھ بچن
دسمبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی گئی
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان
دسمبر
پاکستانی فوجی سربرہ کا ایران کے بارے میں بیان
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ
اگست