?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 383 ارب کی بجائے 264 ارب کے اقدامات ہوسکتے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ذریعے مختلف شعبوں کو ریلیف دیا گیا، بجٹ کی مشاور ت میں سینیٹ کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
ٹیکس معاملات پر تمام فریقین سے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں، تمام فریقین سے بات چیت کے بعد پالیسی انفورسمنٹ کے اقدامات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا، ماضی میں ایف بی آر کے نوٹسز کو نظرانداز کردیا جاتا تھا، ایف بی آر کے نوٹسزنظر انداز کرنے والوں کو نقصان ہوگا، ٹیکس افسر کسی کو ہراساں نہیں کرسکے گا، لیکن کسی ٹیکس چور کیلئے کوئی رعایت بھی نہیں ہوگی۔
اسی طرح 21 جون کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اس کو جعلی بجٹ کہا جارہا ہے، جبکہ پہلی بار کسی حکومت نے غریب کا سوچا ہے، فوڈ امپورٹ کرنا پڑ رہی ہے، اسی لیے فوڈ مہنگی ہوئی ہے۔ دالیں امپورٹ کرتے ہیں، کیوں ہم نے پچھلے دس سالوں میں فوڈ پر توجہ نہیں دی، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، ڈالر مہنگا ہونے سے ہمیں عالمی سطح پر بڑھی قیمتیں متاثر کررہی ہیں، ہم پاکستان میں پیداوار کو بڑھائیں گے، کنسٹرکٹو بجٹ لے کرآئے ہیں، انڈسٹری اور زرعی سیکٹر کو اٹھائیں گے۔ اس بار بجٹ میں برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر اسلامی جہاد کے کمانڈروں کو قتل کیا گیا تو تل ابیب پر بمباری ہوگی: النخالہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
مئی
امریکی فوج میں ایک سال میں جنسی حملوں کے 9000 مقدمات کا اندراج
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی فوج میں جنسی
ستمبر
وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی سفیر حامدعباس لفطاہ سے ملاقات
?️ 23 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں
ستمبر
پی ٹی وی کو نجی چینلز پیسے دیں یا پھر پارلیمنٹ پیسے دیا کرے
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت
اکتوبر
47 فیصد ٹیکس عوامی مفاد پر خرچ ہوتے نظر نہیں آتے، سروے
?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک عالمی سروے سے پتا چلتا ہے
دسمبر
ہم غزہ سے قابضین کے انخلاء کے لیے جامع معاہدے چاہتےہیں: ہنیہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین
مارچ
جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے
مئی