?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے خلاف چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے میرے لیے ممکن نہیں کہ اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی وضاحتیں پیش کرتا پھروں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسن ایوب سے خصوصی گفتگو میں انصار عباسی کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے متعلق رپورٹ خبرحقائق کے منافی ہے، سابق چیف جسٹس جی بی رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا ک رانا شمیم بطور چیف جسٹس عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے ، میں نے توسیع منظور نہیں کی لیکن ایک باررانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ یہ میرے لیے ممکن نہیں کہ اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی وضاحتیں پیش کرتا پھروں۔
دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصارعباسی کی ایک حیرت انگیزاسٹوری نظر سےگزری ، گلگت کےجج کہتےہیں وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے ، جج نے فون پر ہائیکورٹ جج سے کہا نوازشریف کی ضمانت الیکشن سے پہلے نہیں لینی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں نہ گھڑیں ، یہ بتا دیں نواز شریف کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کےپیسےکہاں سےآئے، بعد اپارٹمنٹ مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ، مریم نےکہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جائیداد نہیں ، اب مریم کی اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی اس کا جواب دیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینی آبی اور زرعی وسائل کی لوٹ مار
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس بات
اکتوبر
روس کا سومی پر حملہ؛ یوکرین بحران پر امریکہ-نیٹو میں بڑھتی خلیج اور کریملن کی برتری
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ماسکو-واشنگٹن مذاکرات کے درمیان سومی پر روسی حملہ سفارتی منظرنامے
اپریل
کیا ٹرمپ کے حامیوں کی تعداد بڑھے گی؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا؟وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ابتدا کے
فروری
یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے
مارچ
صیہونی حکومت کی ناکامی ناقابل تلافی کیوں ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب 48 نیوز کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس اور فلسطینی
اکتوبر
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
عام شہری مہنگائی سے پریشان
?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے
ستمبر