?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پہلے جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کو پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے اس حوالے سے نیول چیف نے کہا پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلیےتیار ہے شامل کیا گیاجہاز برازیل کاتیار کردہ دہرے انجن والا ایمبریئرجیٹ ایئرکرافٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کی شمولیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل کرلیا گیا۔
اس موقع پرامیرالبحرایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ حربی آلات کوجدید تر بنانے کے لیےپر عزم ہے، پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلیےتیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شامل کیا گیاجہاز برازیل کاتیار کردہ دہرے انجن والا ایمبریئرجیٹ ایئرکرافٹ ہے، اس نوع کےجہازدنیا بھرمیں فضائی آپریشنز کےلیےاستعمال کیےجا رہے ہیں ، پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کےمزید2جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیےدعائے مغفرت کی۔
مشہور خبریں۔
نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ
ستمبر
اسرائیل،فرانس اور امریکہ مثلث کی لبنان کو خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی کوشش
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے لبنان میں خانہ جنگی
اگست
وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس
جولائی
فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
نومبر
یورپ روس کے ساتھ جنگ کی تلاش میں
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی حکام روس
جولائی
شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی
اکتوبر
بیت المقدس کے عیسائیوں کو بھی صیہونیوں سے خطرہ
?️ 10 جنوری 2022یروشلم کےپادری نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی موجودگی
جنوری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کردیئے
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل
جون