?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہےبیان میں کہا گیا کہ ترقی کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کو پاک فوج کا چیف آف لاجسٹکس اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2020 میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی تعینات کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا، اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوشن، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاک فوج میں وقتاً فوقتاً افسران کی تقرریاں اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں، گزشتہ سال جون میں نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
اس سے قبل مارچ میں پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔مارچ 2020 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں ناکامی مغربی کنارے پر حملے کا باعث بنی
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: پیر کے روز اپنے اداریے میں ہاریٹز نے مزید کہا کہ
فروری
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،
جنوری
عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز
دسمبر
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے
اپریل
مختلف اداروں پر ٹریڈنگ کارپوریشن کے 311 ارب روپے واجب الادا ہونے کا انکشاف
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ
مارچ
غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری
دسمبر
’پی ڈی ایم کے مقابلے میں نگران حکومت نے کم قرضے لیے‘
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً 6 ماہ مکمل ہونے پر عہدے سے
فروری