?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے عمران کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ فحاشی اور عریانی کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتا ہے ،عورت اور مرد کے لیے حجاب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان قرآن و حدیث کے مطابق تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو اور نہ کسی کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو، امریکہ کو اڈے نہ دینا احسن اقدام ہے اب ڈو مور نہیں بلکہ نو مور ہوگا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت نے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ جدید تعلیم دی جانی چاہئیے، بچوں اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے ہیلپ لائن قائم کی جائے جب کہ ان زیادتیوں کی روک تھام کے لیے اسپیشل عدالتیں قائم کی جانی چاہئیں، زیادتی کے مجرم کے خلاف سرعام کارروائی ہونی چاہئیے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں اپوزیشن سمیت کئی خواتین نے بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات کہہ کر ہماری دل آزاری کی ہے، انہوں نے جنسی ہوس کو خواتین کے کپڑوں سے منسوب کر دیا ہے جبکہ ملک میں کم سن بچیوں کے ساتھ بھی جنسی استحصال کے واقعات ہو رہے ہیں، ایسے میں کیا بچیاں بھی مختصر کپڑے پہنتی ہیں؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر خواتین سے معافی مانگیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کا لباس سے متعلق بیان انتہائی افسوسناک اور متاثرہ خواتین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، وزیراعظم کے بیان پر خواتین میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان دے کر مجرموں کا ساتھ اور خواتین کی توہین کی ہے۔ وزیراعظم کا بیان اپنی نا اہلی اور ناکامی کا ملبہ خواتین پر ڈالنے کی کوشش ہے۔ موٹروے حادثے کے بعد کہا گیا کہ خواتین رات کو باہر نکلیں گی واقعات تو ہوں گے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی ذمہ دار خواتین خود ہیں۔ کیا آنے والے دنوں میں یہ کہا جائے گا کہ خواتین گھروں سے نکلیں ہی نہ تو واقعات بھی نہیں ہوں گے؟دوسری جانب حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی نے ریپ اور جنسی تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے تبصروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ”لبرل بریگیڈ” نے حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا۔
مشہور خبریں۔
33 امریکی ریاستوں نے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ دائر کیا
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی درجنوں ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز اور اس کے
اکتوبر
پی ٹی آئی ایک بار پھر نشانے پر،مزید دو رہنما گرفتار
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی
فرانس کی دفاعی اور حفاظتی نمائش میں اسرائیل کی منسوخی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: بین الاقوامی لینڈ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایگزیبیشن کے آرگنائزر یوروسیٹری نے
جون
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ
?️ 11 دسمبر 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر
دسمبر
اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد
?️ 19 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نو عمری میں شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والے
جنوری
یمنی عوام کے خلاف جنگ وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے : انصار اللہ
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کو
فروری
فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں
اکتوبر
امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: آئی ایس ایس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل
جنوری