?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طنز کا نشانہ نبا ڈالا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی چھوٹی سی خواہش کیا ہے؟ وہ یہ کہ اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کے ممبر اُنہیں توڑ کر دے تاکہ وہ اپنے بھائی کو وزیر اعلیٰ بنا سکیں لیکن ایک بندہ بھی نہیں ٹوٹا، 26ویں ترمیم ہو یا مشرف کا ایل ایف او ہو، ہر موقع پر مولانا حلوہ کھانے کے لیے فوراً تیار ہو جاتے ہیں بشرطیکہ میٹھے کا تناسب ٹھیک ہو۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمیعت علماء اسلام ف نے خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، اس سلسلے میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رکن اور جے یو آئی ف کے رہنماء لطف الرحمان کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیراعلیٰ کا انتخابی عمل غیر آئینی ہے، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 73 ووٹ درکار تھے، حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا جس کے باعث جب نتائج کا اعلان ہوا تو سہیل آفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا اور خیبرپختونخواہ میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی۔
مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی کو روسی افسر کا حیرت انگیز تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کو شام میں سازوسامان کی کمی کا سامنا
جنوری
مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے
اگست
ایران کے ساتھ معاہدے کو امریکی قومی سلامتی کو آگے بڑھانا چاہیے: بلنکن
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعے کو برسلز
ستمبر
سلطنت تک پہنچنے کے بعد بن سلمان سے صیہونیوں کی پہلی توقع
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو
فروری
صیہونی حکومت کے سابق جنگجوؤں نے یوکرین کے لیے اپنے پاؤں کھول دیے
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے یوکرائنی عسکریت پسندوں کو تربیت دینے کے
مارچ
اگر میں فلسطینی ہوتا تو پوری طاقت سے لڑتا: شباک سربراہ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شباک کے سابق سربراہ امی ایالون نے
ستمبر
دنیا نے شام کی لازمی امداد نہیں کی:اقوام متحدہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی
مارچ
کیا امریکہ کو غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا چاہیے تھی؟ امریکی سنیٹر کا کیا کہنا ہے؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ممتاز ڈیموکریٹک سینیٹر نے بائیڈن انتظامیہ
دسمبر