موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا ہے جو موسمیاتی تباہی کے شکار غریب ممالک کے لئے ایک بڑی خوش خبری ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوپ27 کے موقع پر نئی تاریخ لکھی گئی ہے جس میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف، وزیر خارجہ بلاول زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی۔

ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی۔

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد ملے گی ۔ پیرس معاہدہ اور گرہن مارشل پلان کے مقابلہ میں کوپ 27نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ رقم کی ہے۔کوپ 27کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 اور8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ وزیراعظم "ڈیمیج اینڈ لاس” کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشین تھے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالہ پر مشتمل تھا ۔وزیراعظم نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

نئے ایئرچیف مارشل  ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک فضائیہ کے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

اگر دماغ کو رکھنا ہے تیز تو کھانی ہونگی یہ مفید غذائیں

?️ 17 فروری 2021اگر کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ کمزور

صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات منتشر

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:  صہیونی اخبار Haaretz نے صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات کی

آئی ایس پی آر کا  شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین

?️ 28 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید

?️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی امریکی مدار سے نکل جائے گا: فوربس

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فوربس کے صحافی کینتھ ربوزا نے اپنی ایک رپورٹ میں ان

یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست

این سی او سی نے طارق بشیر چیمہ کے خلاف قانونی انکوائری کے خلاف فیصلہ کریں گے

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے