🗓️
سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔
سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حساب کتاب کا بندہ نہیں، لیکن اتنا مجھے معلوم ہے کہ اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو اس سے کرارا جواب ان کو ملے گا، پہلے جو کسر رہ گئی تھی، ویسے کسر تو نہیں رہی، ایک وقت تھا جب ہمارے نشانے پر ان کے 10 جہاز تھے، وہ ادھار باقی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کے لیے جدوجہد کی، نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، میں مسلح افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، اس وقت نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت پاکستان پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا، جنہیں ہمارے شاہینوں نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے
دسمبر
فلسطینی بچوں کا گوٹیرس کو پیغام
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی بچوں کے دفاعی گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
اگست
صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرونز کی دراندازی کو دوبارہ کیسے پڑھا؟
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے حسن ڈرون
فروری
مصر بھی امریکی دھوکے کا شکار
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے چیئرمین نے اعلان
اکتوبر
ہم کسی بھی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے: انصاراللہ
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید
اکتوبر
اسرائیلی فوج ظلم و بربریت کی نشانی
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی فوج کے
دسمبر
سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی
🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ
ستمبر