🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے پاک چین تعلقات سے متعلق اپنے حالیہ کالم میں بیان کیا۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت یا سیاست کو نہیں بلکہ پاکستانی ریاست کو خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کو درپیش سب سے بڑا خطرہ تباہ ہوتی معیشت کا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے۔ سی پیک پر کام عملاً رک گیا ہے
عمران خان اور اُن کے وزرا کچھ بھی کہیں، عملاً اب معیشت کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں رہا ہی نہیں۔ پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ چین نے ہمارے سامنے کوئی لکیر نہیں کھینچی لیکن امریکہ کے تیور بتارہے ہیں کہ وہ بہت جلد پاکستان کے سامنے چین اورسی پیک کے حوالے سے لکیر کھینچ دے گا۔
یوں چین کے ساتھ جاکر امریکہ کو ناراض کرنے کی بھی ایک قیمت ہے اور امریکہ کے ساتھ جاکر چین کو چھوڑنے کی قیمت اس سے کئی گنا بڑی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے۔ سی پیک پر کام عملاً رک گیا ہے۔ چین موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ بس وقت گزار رہا ہے۔ اس دوران اسٹیبلشمنٹ نے چین کو راضی کرنے کا ٹاسک عمران خان کو سونپا تھا اور امریکہ کو راضی کرنے کی ذمہ داری خود اٹھائی تھی۔ سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے چین کے اعتماد کو تو رتی بھر بحال نہیں کیا لیکن اس چکر میں طالبان سے متعلق ایسے الٹے سیدھے بیانات دئیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے امریکہ کو راضی کرنے کے کام کو بھی مشکل بنا دیا۔
اس تناظر میں یہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک مشکل اور دور رس نتائج کا حامل فیصلہ ہوگا جو اس ریاست کے مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں کھیل کے قواعد و ضوابط معلوم نہیں اور کل کے بارے میں کوئی تجزیہ یا پیشگوئی نہیں کی جاسکتی لیکن میرا اندازہ یہ ہے کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب خارجی، معاشی اور داخلی محاذ پر ان مشکل مگر ناگزیر فیصلوں کے سوا اب کوئی راستہ نہیں بچا اور ظاہر ہے کہ ان مشکل فیصلوں کے لئے اب سیاسی محاذ پر بھی کوئی نہ کوئی بڑا اور مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔باقی مرضی ہے، مرضی چلانے والوں کی۔
مشہور خبریں۔
محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار
🗓️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے
جولائی
موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہے: وزیر اعظم
🗓️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں
اگست
رفح کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے لیے عرب حکومتوں کی ملی بھگت
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:گذشتہ چند دنوں سے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے
فروری
سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن
جولائی
کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ
🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ
ستمبر
چیف جسٹس کے خلاف قتل کے فتوے؛حکومت کا ردعمل
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف
جولائی
امریکی لابنگ کے لیے سعودی لابنگ پر کوئنسی کی رپورٹ
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: کوئنسی سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی
اپریل
غزہ میں جنگ بندی میں مزید 4 دن کی توسیع کا امکان
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تحریک حماس اور
نومبر