🗓️
(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی ایان علی کا کوئی تذکرہ نہیں کرتا۔سانگھڑ میں تحریک انصاف کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کو بڑی بےدردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا اور اسکی لاش ایک بوری میں ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے تو کورونا کے ٹیکے بھی نہیں لگوا سکتے، یہ صرف کرپشن کا ٹیکہ لگا سکتے ہیں لیکن لگتا ہے اب سندھ کے عوام کی برداشت ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کےرہنماؤں کا کام ہی کرپشن کرنا ہے اور اپنی کرپشن کادفاع کرنا ہے انکا عوامی مارچ بھی اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوابشاہ میں ایس ایچ او سمیت 5 لوگوں کو شہید کیا گیا بلاول وہاں نہیں گئے، سندھ کےلوگ کتنا برداشت کریں گے، اب وقت بدل گیا ہے کہ ان سے انکے ظلموں کا حساب لیا جائے۔
صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ کا کہنا تھا کہ 2023 میں بلا تیر کو توڑے گا تب یہ سندھ کو جوڑے گا، سندھ کی حکومت عوام کو صحت کارڈ دینا ہی نہیں چاہتی۔
وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں کا کام ہی کرپشن کرنا ہے اور اپنی کرپشن کادفاع کرنا ہے انکا عوامی مارچ بھی اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے،انکا مارچ ابو بچاؤ مارچ ہے انکو عوام کا ذرا بھی خیال نہیں ہے انکا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ فقط زبانی کلامی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر یہ لوگ اپنے دعوؤں میں سچے ہوتے تو سندھ کی عوام آج اس حال میں نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں
مئی
جنوبی کوریا کی یوکرین کو 130 ملین ڈالر کا امدادی پیکج
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ چو کی یونگ ہو اور یوکرین
مئی
امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟
🗓️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:ایسے حالات میں جب ترکی ایک انتہائی اہم اور حساس انتخابات
دسمبر
عمران خان نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کر لیا
🗓️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے
اپریل
رمضان، پاکستانی مسلمانوں کے رسم و رواج میں
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ اس
مارچ
محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے
جون
بھارت سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے، دفتر خارجہ
🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ’نو منی فار ٹیرر‘ وزارتی اجلاس
نومبر
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی