🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔پی آئی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا،ایف آئی اے سیاسی بنیادوں پر ہراساں کر رہی ہے۔
ایف آئی اے چھاپے اور انکوائری غیر قانونی ہے،فوری روکا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کیلئے فنڈ اکٹھے کئے،بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز قانون کے مطابق موصول ہوئے۔پی آئی اے نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات سے روکا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان کو بھی گرفتار کیا۔ایف آئی اے نے کہا کہ حامد زمان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور حامد زمان اس کے سیکرٹری تھے جبکہ تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق شفیع کے گھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی گئی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔ چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔
مشہور خبریں۔
قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی
🗓️ 11 مارچ 2023بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب
مارچ
زمین کا وہ حصہ جہاں بارش کو پہلی بار ریکارڈ کیا گیا
🗓️ 22 اگست 2021ناروے( سچ خبریں) گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل بلند
اگست
اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے
اپریل
کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین
فروری
صیہونی انٹیلی جنس عہدہ دار کا حزب اللہ کے جنگی تجربے اور میزائل کی اعلیٰ صلاحیت کا اعتراف
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے میزائل ہتھیاروں
دسمبر
افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
چین افریقہ میں سیکیورٹی کا نیا کھلاڑی
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: چین سیاہ براعظم کو اپنے دیرینہ مغربی دوستوں اور سابق
فروری
وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی
🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی
دسمبر