ملک کے اندر لاقاںونیت ہے‘ محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا، علی امین گنڈاپور

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر لاقانونیت شروع ہے، محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا، تیراہ واقعہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیئے، وہاں پر جو ہتھیار استعمال ہورہے ہیں بہت تشویش کی بات ہے، اس جنگ کا حل صرف اور صرف مذکرات ہے، ہم جلد دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر اور ہمارے لیڈر پر بے جا ایف آئی آرز درج ہورہی ہیں، ہم جنگ لڑ رہے ہیں عدلیہ ہمیں انصاف ضرور دے گی، تب تک ہم یہ قانون جنگ جاری رکھیں گے، اس وقت پوری قوم اس وقت بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کیوں کہ ملک کے حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے واحد پارٹی پاکستان تحریک انصاف ہے۔

علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے آپریشن میں 80 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کے نظرانہ پیش کیے، افغانستان سے اس وقت بات کرنا بہت ضروری ہے، وفاق کی جانب سے ہمیشہ کہا گیا کہ خیبرپختونخواہ صوبہ ہے ملکی سطح پر بات نہیں کرسکتا، افغانستان کے ساتھ ہمارا بارڈر ہے ہمیں یہ مذکرات کرنے چاہئیں، اس لیے ہم بہت جلد افغانستان اپنا وفد بھیجیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی لگاتار ناکامی سے قوم کو بہت دکھ ہوتا ہے، ٹیم پہلے زور لگائے کیا مسئلہ ہے ہر بار ہار جاتے ہو جنگ لڑو، محسنِ نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے، پاک بھارت کا میچ جنگ سے کم نہیں ہوتا لیکن اگر چیئرمین ٹیم پر توجہ دے تو ہم ضرور جیتیں گے۔

ادھر پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی، دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ ’90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟‘ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ ’سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے اس میں وقت کی پابندی نہیں‘، تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

مشہور خبریں۔

نیو کیسل کلب کی خریداری سعودی عرب کی ایک غیر انسانی ریکارڈ کو دفن کرنے کی تازہ کوشش

?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کے باوجود

پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم  اورنگزیب کا کہنا ہے

علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے مچلکے ضبط

?️ 22 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی

عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئے وزیر اعظم نے لیا اہم فیصلہ

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال

کیا افغانستان کو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے