ملک کیخلاف سازش کبھی معاف نہیں کی جائے گی۔ گورنر پنجاب

سلیم حیدر

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں گورنر پنجاب نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کو 2 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔ سلیم حیدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، نوجوان نسل کو ورغلا کر دھرنوں اور ملک کے خلاف سازشوں میں لے جانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کرتی رہے گی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے خلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں جو ملکی سلامتی خاطر ایک پیج پر ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، سیاست کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور ملک کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

سلیم حیدر نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کی پشت پناہی پر پاکستان کے خلاف جنگ کی شرارت کی جو اسے مہنگی پڑی، پاک فوج نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو فراموش نہیں کیے جا سکتے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکی ایوان نمائندگان ڈراؤنے خواب دیکھ رہے ہیں ؟

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا

ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

واٹس ایپ کا پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز

عرب ممالک اور صیہونی اتحاد خطے کے استحکام کے حق میں ہے یا نقصان میں؟

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا متعد عرب ممالک کے دورے کرنے کامقصد خطے میں

پٹرولیم مصنوعات کی قمیتو مین پھر اضافے کی تجویز

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے

الشفا اسپتال کے وحشیانہ محاصرے کی تفصیلات

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس

منطقی طریقہ یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں: فواد چوہدری

?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ جب

مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا حملہ اور 18 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:جمعرات صبح سے 25 مئی 2023 کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے