?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے البتہ ملک کے کچھ اضلاع بشمول صوبہ سندھ میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہےسرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 84 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 74 انتقال کر گئے۔
ملک میں 22 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گے جس میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4.96 فیصد رہی اور فعال کیسز 62 ہزار 620 رہ گئے۔
پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 552 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 20 ہزار 251 زندگی کی بازی ہار گئے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 3 ہزار 826 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 681 تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔ملک میں 23 مئی 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:
پنجاب
کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 29 مریض انتقال کر گئے۔پنجاب میں مجموعی طو پر کورونا وائرس سے 3 لاکھ 33 ہزار 971 افراد متاثر جبکہ 9 ہزار 768 انتقال کرچکے ہیں۔
سندھ
صوبہ سندھ میں وبا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 411 کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 18 مریض دم توڑ گئے۔
مذکورہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 118 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 909 تک جاپہنچی ہے۔
خیبرپختونخوا
کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کو زیادہ متاثر کیا تھا اور یہاں گزشتہ روز کووڈ-19 کے مزید 400 کیسز اور 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔
اب تک خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 413 افراد وبا سے متاثر جبکہ 3 ہزار 924 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بلوچستان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے وسیع صوبے میں مزید 104 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے۔
نئے کیسز کے اضافے کے بعد بلوچستان میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 517 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 270 پر برقرار ہے۔
اسلام آباد
کورونا کی تیسری لہر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 156 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض انتقال کر گیا۔
اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 80 ہزار 312 ہے جبکہ 745 افراد وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 88 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 2 مریض دم توڑ گئے۔
مذکورہ اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مجموعی طور پر 18 ہزار 739 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 528 افراد کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔
گلگت بلتستان
کورونا وائرس سے سب سے کم گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 کیسز سامنے آئے تاہم 30 اپریل کے بعد سے مزید کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 482 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 107 ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے ایران ہار گیا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ، مصر میں غزہ امن اجلاس، امریکہ اور صیہونی
اکتوبر
عراق کے ایلات پر ڈرون حملہ کی تفصیلات
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے
نومبر
سیلابی تباہ کاریوں سے اربوں روپے کا نقصان، پاکستان بزنس فورم کا زرعی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے
ستمبر
ایران اپنے خلاف فوجی کارروائی پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے: سابق صیہونی اہلکار
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس آرگنائزیشن امان کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے
مئی
ایمیزون کی کلاؤڈ سروس میں خرابی، متعدد ویب سائٹس کی سروس معطل
?️ 20 اکتوبر 2025 سچ خبریں: ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ اے ڈبلیو ایس پیر
اکتوبر
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے
مئی
دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن
?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے
اپریل
اسرائیل فضائی ناکہ بندی کے ڈراؤنے خواب میں
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: یمنی فوج، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت
مئی