ملک میں کورونا وائرس پھر سے پھیل رہا ہے

کورونا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 238 ، سندھ میں 3 لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں 29 ہزار 571، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 747، اسلام آباد میں 85 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی ہےجبکہ پنجاب میں 10 ہزار 944، سندھ میں 5 ہزار 833، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 420، اسلام آباد میں 793، بلوچستان میں 325، گلگت بلتستان میں 123 اور آزاد کشمیر میں 610 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جرمنی کے کرسمس بازار پر گاڑی سے حملہ، کم از کم 11 افراد ہلاک

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے شہر ماگڈبرگ میں کرسمس بازار پر ایک گاڑی کے

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

?️ 20 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی

کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس منعقد

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100

’ریاست مخالف عناصر کا ٹرائل ہونا چاہیے‘، عدالت کی اٹارنی جنرل کو بلوچستان میں عدالتیں فعال کرنے کی ہدایت

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس

کچھ افراد چمچ دیغ سے زیادہ گرم والی بات کر رہے ہیں

?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا

صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ

?️ 21 جولائی 2025صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ، تم اسرائیل کو

مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

?️ 17 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے