ملک میں کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور مقابلہ کرنے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دشمن داخلی کمزوریوں سے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، دشمن عناصر بالواسطہ اور مبہم طریقوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال میں واضح اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں، مستقبل کے لیڈروں کو تربیت دی جانی چاہیے، ملک میں ایسے کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے، غیر یقینی صورتحال میں فیصلہ سازی آج کے سکیورٹی ماحول کے لیے اہم ہے۔

سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسٹریٹجک قیادت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اُنہوں نے پینلز کے تجزیہ اور نتائج کو سراہا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سکیورٹی ماحول کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہمہ گیر اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی سمیت متعدد شعبوں پر محیط ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جامع ملٹی ڈومین تیاری، مسلسل موافقت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

خیال رہے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کا این ڈی یو کے صدر نے پرتپاک استقبال کیا۔

مشہور خبریں۔

کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں

جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے

کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟

?️ 8 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے

پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمن

?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن

آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے:مریم اورنگزیب

?️ 14 مئی 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

حالیہ ۱۲ روزہ جنگ کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل سازش کی تھی:لاریجانی

?️ 26 نومبر 2025 حالیہ ۱۲ روزہ جنگ کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل سازش کی

ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا

?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے

غزہ میں مصر کے منصوبے کے ساتھ امریکہ کے ابتدائی معاہدے کا اعلان 

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرایع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مصری حکومت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے