?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں پیر سے کاروباری مراکز کھولنے اورٹرانسپورٹ بحالی کا اہم فیصلہ کرلیا۔این سی او سی اجلاس میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم سفر کے دوران 50 فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہےگی۔پیر سے دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانسپورٹ میں پچاس فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہے گی، 17 مئی سے تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کار پر کھولے جا سکیں گے، تاہم دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، 70 فی صد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس بھی جاری رہے گی۔
این سی او سی اجلاس میں دوران عید ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا گیا، ایس او پیز سے متعلق دوبارہ جائزہ 19 مئی کو اجلاس میں لیا جائے گا۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے بعد ہی ویکسی نیشن مراکز تشریف لائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔


مشہور خبریں۔
کیا برطانیہ میں اماراتی کارکن کے قتل میں موساد ملوث ہے؟
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے بیٹے نے لندن میں
جولائی
نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے
اکتوبر
سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین
ستمبر
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
نیتن یاہو کے ممکنہ سیاست بدر ہونے پر حماس کا رد عمل
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے نیتن یاھو کے بغیر صیہونی حکومت میں
مئی
ہم ہر قسم کے جنگجوؤں کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے: چین
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: چینی فضائیہ کے ترجمان نے اتوار کی شب کہا
جولائی
جسٹس بابر ستار کا عدالتی عملے کی جانب سے سائلین سے بخشش طلب کرنے پر اظہار برہمی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز جسٹس بابر
مارچ
وزیردفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید، قومی و عالمی مسائل پر خاموشی پر سوالات اٹھا دیے
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام
ستمبر