?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اس میں مزید ایک اعشاریہ 81فیصد کا اضافہ ہوا ہے وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18نومبر کو اختتام پزیر ہونے والے کاروباری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ہفتے کے دوران اشیا خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مسلسل چھٹے ہفتے اضافے کے بعد نومبر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.81 فیصد تک جا پہنچی ہے اس لحاظ سے 17 ہزار 732 روپے ماہانہ سے کم آمدن والے افراد کے لیے ایس پی آئی اسکیل پر 39 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ وہ افراد جن کی ماہانہ آمدنی 44 ہزار 175 روپے ان کے لیے افراط زر میں 1.44 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے. ایس پی آئی میں اضافے کی اہم وجہ اشیا ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس میں چکن کی قیمت میں 8.26 فیصد، خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4.72 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 4.18 فیصد، نہانے کے صابن میں 3.94 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی فی اڑھائی کلو گرام قیمت میں 3.15 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی ایک کلو گرام قیمت میں 2.38 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے.
علاوہ ازیں چاول کی قیمت 1.76 فیصد، دال مونگ کی قیمت 1.62 فیصد، انڈے کی قیمت 1.52 فیصد، جلانے کی لکڑی کی قیمت 1.24 فیصد اور تیار چائے کی قیمت میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا ہے. اس دوران کچھ اشیا کی قیمت میں کمی بھی دیکھی گئی ہے جس میں 5.77 فیصد ٹماٹر، 4.25 فیصد چینی، 2.14 فیصد پیاز اور 1.48 فیصد گڑ کی قیمت میں کمی کی گئی ہے علاوہ ازیں رواں ہفتے دال مسور کی قیمت میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمت میں 0.13 فیصد ، گندم کے آٹے میں 0.04 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
رواں ہفتے کے دوران 51 اشیا میں سے 27 اشیا کی قیمت میں اضافہ اور 10 اشیا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں اسماعیل اقبال سیکیوریٹیز کے تجزیہ کار فہد رﺅف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 میں سے 4 ہفتوں کے دوران میں افراط زر ایک فیصد زیادہ سطح پر رہی اور یہ معمول کی طریقہ کار سے مختلف ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایس پی آئی میں اضافہ آئندہ مہینوں میں صارف پرائس انڈیکس میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتی ہے.
ان کا ماننا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر جنوری سے مارچ 2022 تک اشیائے ضروریات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ جولائی سے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 13 فیصد بڑھنے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سبب ہے.


مشہور خبریں۔
فضائی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا عندیہ
?️ 1 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)لاہور میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کافی مشکلات کا
دسمبر
وزیر اعظم کی نماز عید کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ
جولائی
شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی کے زیر تسلط علاقوں میں بدامنی بڑھنے
اپریل
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
جنوری
فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی
اکتوبر
پاشینیان اور علیاف کے درمیان امن معاہدے میں دو بڑی رکاوٹیں؛ روس کی پوزیشن کمزور
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: معروف بین الاقوامی جریدے "اکانومسٹ” نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی
اگست
اماراتی لوگ سرمایہ کاری اور غیر محفوظ متحدہ عرب امارات میں سے ایک کو چن لیں: یمنی تجزیہ کار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ایک یمنی تجزیہ کار نے متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا
فروری