ملک میں شدید بارشوں سے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے. این ڈی ایم اے

سیلاب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری شدید بارشوں کے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے.

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں اگلے 12 گھنٹوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے.

بیان کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے وفاقی ادارے نے نالہ لئی کے قریبی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خطرے کا سائرن بجنے کی صورت میں فوری انخلا کے لیے تیاری رکھنے کی ہدایت کی ہے.

این ڈی ایم نے لوگوں سے تیز بہاﺅ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ حساس علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہے حکام کے مطابق اب تک 30 پروازیں کی روانگی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو چکی ہے.

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فلائٹ انکوائری نمبر اور متعلقہ ائیرلائن کی ہیلپ لائن سے ضرور رابطہ کریں حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے مسافر ایئرپورٹ پر بروقت پہنچیں شدید بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد بھی معمولی تاخیر کا شکار ہے دوسری جانب چکوال میں دھرابی ڈیم کے نزدیک بنایا گیا ایک نجی ڈیم ٹوٹ گیا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں دھرابی ڈیم کے سپل وے کے نالے پر تعمیر کیا گیا ایک نجی چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 گھنٹوں سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث علاقے میں رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور بنا رکاوٹ کے پانچ کلومیٹر بھی سفر کرنا مشکل ہے. 

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں سیلاب سے 43 فیصد فصلوں، 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا، اقوام متحدہ

?️ 19 اکتوبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں فوری ضررویات کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں

غزہ کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ برطانوی انٹیلی جنس بھی شامل

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: انگریزی ویب سائٹ "ڈیکلاسیفائیڈ” نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پاور شو پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے لاہور جلسہ ملتوی کردیا

?️ 1 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے

وزیر اعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کو کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں

?️ 23 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ

امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی؛امریکی مطالبات میں اضافہ

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے

عراق کی ایٹمی تنصیبات میں صیہونیوں کی تخریب کاری

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:موساد کے ایک سابق انٹیلی جنس عہدیدار نے پہلی بار انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے