?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فساد پھیلایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کو حق ہے مگر انتشار کی اجازت نہیں، جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں، ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔
وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر فلسطینیوں نے سجدہ شکر ادا کیا، غزہ امن معاہدے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہر عالمی فورمز پر فلسطین کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، پاکستان نے غزہ کا معاملہ بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ جتھے کو کسی صورت سرکاری املاک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگر فلسطین، حماس اور تمام اسٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کے بعد احتجاج کی وجہ کیا ہے؟ اس کا مقصد کچھ اور ہے، انہوں نے مسجد کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو زخمی کیا ہے، ان کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پر حملے کیے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن یہ حق شرائط کے ساتھ ہے، پرسوں رات انہوں نے فائرنگ کی ہے، اس کی ویڈیو موجود ہے۔
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے، لوگوں کو بھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اب بھی کوشش کی جارہی ہے طاقت کا استعمال کیے بغیر ان کو روکا جائے۔
مشہور خبریں۔
ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی
جنوری
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اگلے سال حتمی شکل دی جائے گی:صیہونی عہدہ دار
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے پیش گوئی کی ہے کہ
دسمبر
عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ یوکرین جنگ کا مستقبل کس سمت جا رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کے
مارچ
ڈالر 233 روپے تک پہنچ گیا
?️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ
جولائی
ایلون مسک کا وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: ٹیسلا کے سی ای او مسک نے اتوار کے روز X
فروری
امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک سے نکال دیا
?️ 31 جولائی 2025امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک
جولائی