?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے نئے ذخائر کی دریافت کو انجینئرز اور سائنسدانوں کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم کو 47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا، تیل و گیس کا ذخیرہ سندھ میں ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں شوال ون کنویں سے دریافت ہوا، اس فیلڈ پر 27 جنوری 2024ء سے کام کا آغاز ہوا، کنویں کو1 ہزار 136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا، کنویں سے 2.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، اس کے علاوہ کنویں سے 1040 بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
علاوہ ازیں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماڑی غازیج سندھ میں گیس دریافت کی، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کیا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ، غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماڑی پٹرولیم کے پاس ہیں، کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاوٴ یومیہ10اعشاریہ 5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا، اس دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
دوسری طرف پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، مختلف تکنیکوں کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا، پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء کے دوران تکنیکی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی اور خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔
پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے مراسلے میں بتایا کہ دھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ، ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا، سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کیا گیا جب کہ گمبٹ ساؤتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 اور خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
نقب میں صیہونی عرب سربراہی اجلاس کا مقصد
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے نقب اجلاس کی
مارچ
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا
?️ 3 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المباتک
اپریل
اسرائیل-فلسطین تنازع ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، وزیراعظم
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے
اکتوبر
ہم غزہ کے المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے: ہیرس
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم
جولائی
خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس
?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی
جون
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اپریل
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون