ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں فلور ملز کے لئے ٹرن اوور ٹیکس میں دی گئی رعایت ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد ٹیکس بڑھنے سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے مطابق آٹے کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اور آٹے سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے، جب کہ یکم جولائی سے فلورملز کی آمدن پر ٹرن اوور ٹیکس ریٹ 0.25 فیصد کی بجائے 1.25 فیصد ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے فنانس بل میں ایف بی آر کی نادانستہ غلطی یا سوچے سمجھے ٹیکس اضافہ کی تصدیق اور صورتحال کی نشاندہی کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ فنانس بل میں ممکنہ غلطی کی وجہ سے فلورملز کو کم سے کم ٹرن اوور ٹیکس کے شیڈول سے خارج کردیا گیا، رواں مالی برس میں فلورملز پر 0.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد ہے، جب کہ قومی اسمبلی میں پیش کردہ فنانس بل میں فلور ملز کو موجودہ شیڈول سے نکال دیا گیا ہے، اور یکم جولائی سے فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25 فیصد ہوجائے گا، اور ٹیکس میں اضافے کی صورت میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 30 وپے مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل میں ہونے والی غلطی کی درستگی کر کے آٹا مہنگا ہونے سے بچائیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے گا؟

?️ 9 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے

ریاض اور ابوظہبی کے درمیان اختلافات؛ پہلے سے زیادہ عوامی،وجہ؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران سعودی اور امارات کے سربراہوں بن سلمان

وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تشکیل

?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر وزیراعظم  عمران خان

ہمارا ردعمل مضبوط، موثر اور کارآمد ہوگا: نصر اللہ

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی

حکومتی اخراجات پر آئی ایم ایف کی پابندی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا

سعودی دولت کے ساتھ تجارت

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے دورہ مغربی ایشیا میں تجارت پہلے نمبر پر

واشنگٹن بیجنگ کے بارے میں اپنی غلط پالیسی بند کرے:چین

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس ملک کے

عراق کی سیاسی پیش رفت کے بارے میں نوری المالکی کا بیان

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:    عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے