?️
کوئٹہ (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی طرف سے خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا بلوچستان کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور تربت کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا ، آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان جنوبی میں پاک ایران باڑ لگانے سمیت سکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے استقبال کیا جہاں آرمی چیف نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے ، صوبائی حکومت کے ساتھ امن اور استحکام کیلئے تعاون کرتے رہیں گے ، فوج امن کی بحالی و ترقی کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال
?️ 12 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انور حسین نے توشہ خانہ
اپریل
غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں
اکتوبر
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
دسمبر
مغربی ممالک میں پھوٹ
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکومت نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب
ستمبر
غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی چابکدستی؛صیہونیوں کا ناک میں دم
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں حیران
جولائی
شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے، عاطف اسلم
?️ 23 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم کی روحانی اور مذہبی باتیں کرنے
فروری
صیہونی فوجی اڈوں میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر چوری، لاکھوں کا گولہ بارود غائب
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران-اسرائیل جنگ کے دوران کم از کم 20 افراد نے
جولائی
ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے
فروری