اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگا، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولیو کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ والدین پولیو کے قطرے بچوں کو ضرور پلائیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےانسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا ، انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 40ملین سےزائدبچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےپلانےکاہدف ہے، پچھلے 7ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر انسدادپولیو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں اور عوام پولیوقطروں کےحوالےسےغلط خبروں پرتوجہ نہ دیں، پولیو کے قطرے محفوظ ہیں،ان میں کوئی مضراثرات نہیں۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر ڈاکٹرشہزاد نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں آج سے مہم شروع ہوگئی ہے، انسدادپولیومہم میں2 لاکھ 90 ہزار ورکرزحصہ لے رہے ہیں، مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔