?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام نے مزید 66 افراد کی جان لے لی جب کہ اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار690 ہوگئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق اب تکملک میں 11 لاکھ 56 ہزار 281 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 10 لاکھ 36 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 66 مریض جاں بحق ہوئے، اس طرح اب تک یہ وبا ملک میں 25 ہزار 670 انسانی جانیں لے چکی ہے۔ اس وقت کورونا کے 93 ہزار 690 مصدقہ مریض ہیں جن میں سے 5 ہزار 612 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں 200 پناہ گزین بچے غائب
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے پارلیمنٹ میں ملکی قانون
جنوری
ہمارا صبر طویل نہیں ہو گا:انصاراللہ کا سعودی عرب کو انتباہ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب کی طرف
مئی
پنجاب میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
?️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی
اکتوبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ
دسمبر
ٹیکنو کے ’اسپارک 30 اور پرو‘ متعارف
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیکنو نے
ستمبر
شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
دسمبر
صیہونی حکومت مزاحمت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش میں
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو
دسمبر