?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، اسی دوران مزید 72 افراد کا انتقال ہو گیا ہے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 478 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 218 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً 6 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 88 ہزار 588 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 89 ہزار 13 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 15 ہزار 96 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار 545 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 12 ہزار 165 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 439ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 750 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 372 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار625 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 668 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 94 ہزار 108 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 834 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 583 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 29 ہزار452 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 666 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 396 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 164 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حوثیوں کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو بحیرہ روم تک پہنچ جاتے ہیں: امریکہ
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بلومبرگ نیوز کو بتایا
مئی
نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے۔ محسن نقوی
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی
جون
مغربی پٹی نے غزہ کا ساتھ کیسے دیا؟
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کا وحشیانہ رویہ
اکتوبر
کینیڈین کیفے مالکان کا علامتی احتجاج؛ آمریکانو کا نام کینیڈیانو میں تبدیل
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:کینیڈا میں کئی کافی شاپس اور ریستورانوں نے امریکی صدر
مارچ
امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا
?️ 18 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد
مئی
اٹلی کی 400 شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: 400 اٹلی شخصیات، ملک کی مشہور انجمن فرماٹیوی کے ارکان
ستمبر
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں: بزدار
?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون