?️
اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں ملک بھر میں کوروناوائرس سےمزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے، کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 3 سو سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار60 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2ہزار 693 مریض شفایاب ہو گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 599 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 62 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 20 ہزار 374 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 81 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 34 ہزار 760 ہو گئی جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 784 ہو چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی وفد کے شمالی شام کے دورے کےکا راز
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:جب کہ حالیہ ہفتوں میں فرانس کے مختلف شہر مظاہرین کی
جولائی
کم عمری کی شادی بارے بل واپس نہ ہوا تو احتجاج کرینگے۔ فضل الرحمان
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مئی
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے پر یورپی یونین کا شدید ردعمل
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے ترجمان نے ایک بیان
جنوری
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر
صیہونیوں کا حماس کے لیے کینہ کا ایک اور ثبوت
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی
جولائی
ہم مسئلہ فلسطین پر سودے بازی قبول نہیں کرتے: صنعاء
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کے وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ جارح اتحادی ممالک
نومبر
پاکستان کا قیام پورے خطے کے مسلمانوں کے لیئے ایک نعمت ہے: حریت رہنما
?️ 25 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری
مارچ
بلنکن کا عرب نیٹو کو بحال کرنے کا منصوبہ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے تازہ ترین ایران مخالف
مئی