?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، لیکن گزشتہ دنوں ملک میں ہوئے لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی تاہم ملک بھر میں کورونا سے مزید 135 افراد کا انتقال ہو گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار566 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2ہزار 989 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 67 ہزار 665 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 95 ہزار 511 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 29 ہزار 801 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار 560 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار 227 سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 28 ہزار 775 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 500 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 913ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 824 ہو گئیں۔
مشہور خبریں۔
مصر کا اسرائیل کو واضح انتباہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: قاہرہ مصری وزیر خارجہ نے سی این این کے ساتھ
اگست
الکاظمی کے گھر پر حملہ اور دفاعی نظام کی ناکامی، امریکی ملوث
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : ایک عراقی تجزیہ کار السعدی نے کہا کہ الکاظمی کے گھر
نومبر
تل ابیب 8 محاذوں سے محاصرے میں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس پٹی
مئی
سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح
?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات
فروری
دنیا کا جوہری مستقبل، موت یا زندگی کی طرف
?️ 10 اگست 2025دنیا کا جوہری مستقبل موت یا زندگی کی طرف ایک ایسا جہان،
اگست
مولانا طاہر اشرفی بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے عمران
جون
سونم کپورنے اپنے والد کو حقیقی زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا
?️ 20 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور
جون
کس لیڈر کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے
جون