🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اسلام آباد، لاہور پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، ان اجتماعات میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ڈان نیوز کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے اجتماعات میں میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نماز عید لاہور میں ادا کی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
وزیراعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بینظیر آباد (سابق نواب شاہ) جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نماز عید لاڑکانہ میں ادا کی۔
صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے جاتی امرا میں اہل خانہ اور کارکنان کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
انہوں نے مرحوم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
کراچی میں گرومندر سبیل کی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا، اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ، طوبیٰ مسجد (المعروف گول مسجد) ڈیفنس میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔
لاہور کے باغ جناح اور مینار پاکستان میں بھی عید کے نماز کے اجتماعات ہوئے، لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید پڑھائی، نماز عید میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
راولپنڈی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا، جس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔
پشاور میں عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی۔
نماز عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔
ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات
شہدائے وطن کو عیدالفطر پر یاد رکھیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے عیدالفطر پر اپنے پغام میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جب کہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
رمضان میں عوام کی خدمت پر مامور رہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوی نے گورنر ہاؤس میں عید الفطر کی نماز ادا کی، نماز کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر ہاؤس میں اس ماہ مبارک کے دوران 10 لاکھ لوگوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالم اسلام، اہل وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے پورے رمضان ہمیں عوام کی خدمت پر مامور رکھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں روزایک پلاٹ، عمرےکا ٹکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھےخالدمقبول صدیقی سمیت پوری پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ نے اس منصب پر رکھا ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا میں نے اور میری فیملی نے عید پر کپڑے نہیں لیے، میں نے کہا تھا عید سادگی سے منائی جائے، کراچی میں 100 سے زائد افراد ڈمپر تلے کچلے گئے، ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا، ڈمپر حادثات پر چیف جسٹس پاکستان اور صدر مملکت کو خط بھی لکھا تھا۔
مسلح افواج کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری سنبھالنےمیں ہے۔
ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق مادر وطن کے دفاع پر تعینات اہلکار امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج اپنے سپاہیوں کی قربانیوں اور ان کے اہل خانہ کے غیرمتزلزل تعاون کی قدر کرتی ہے۔
امریکی قونصل جنرل کی پاکستانیوں کو مبارکباد
کراچی میں امریکی قونصل جنرل اور سفارتی عملے ارکان نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی، اپنے وڈیو پیغام میں امریکی قونصل جنرل نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کی وضاحت کا پہلا
اپریل
وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کی مذمت کی
🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے
مئی
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک معروف اسرائیلی تجزیہ نگار کے مطابق اسرائیل کی بقا کو
مئی
صیہونی غزہ میں فوجی اڈے بنانے اور حائل زون قائم کرنے میں مصروف
🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی اڈے بنانے
دسمبر
صیہونیوں کی ایران اور حزب اللہ کے خلاف لبنانی صحافی کی خدمات حاصل کرنے کی تفصیلات
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونیوں کے ہاتھوں ایران اور حزب
فروری
بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ
ستمبر
ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو جعلی قرار دے دی
🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے
نومبر
2023 میں ہندوستان آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا: اقوام متحدہ
🗓️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے
اپریل