?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد ملک بھر میں بیشترپیٹرول پمپس بند ہوگئے، گذشتہ رات ہڑتال کے پیش نظر بڑے شہروں میں پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں اب شہریوں کوکافی مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ملک گیرہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں کو پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریباً تمام پیٹرول پمپس بند ہیں ، گذشتہ رات ہڑتال کے پیش نظر بڑے شہروں میں پٹرول پمپوں پر شہری کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔جس کے بعد بیشتر پمپ گزشتہ رات ہی پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا تھا ، پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑولیم ڈیلرزکومارجن بڑھانے کا وعدہ کرچکی ہے ،جب تک ہمارامارجن6فیصدنہیں کیاجائےگا پمپس بند رہیں گے۔
یاد رہے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے دیگر آئل کمپنیز کی کمپنی ملکیتی نے پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، پی ایس او کے ملک بھر میں 23، شیل کے 40 کمپنی ملکیت زیر انتظام پمپس ہیں۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو واپسی کے لیئے دستاویزات دی جائیں گی:(شیخ رشید)
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
فروری
ایران نے اسرائیل کو اس کی اوقات یاد دلائی
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس اور اسلامی جہاد تحریک کے علاوہ دیگر فلسطینی گروہوں
اکتوبر
فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کون ہیں؟
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کی نئی وزیر خارجہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے فرانسیسی
مئی
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
اسرائیل جنگ کو روک رہا ہے یا بڑھا رہا ہے؟شیری رحمٰن کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس
اگست
مغربی کنارے میں استقامت کے جوانوں کی اسرائیلیوں سے جھڑپیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ
جون
حوثیوں کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو بحیرہ روم تک پہنچ جاتے ہیں: امریکہ
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بلومبرگ نیوز کو بتایا
مئی
پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کی مذمت
?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں
اپریل