ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 4 ہزار 349 ٹیلی کام سائٹس متاثر، 4 ہزار 137 بحال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 4 ہزار 349 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں، اب تک 4 ہزار 137 ٹیلی کام سائٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 4 ہزار 349 ٹیلی کا م سائٹس متاثر ہونے کے بعد اب تک 4 ہزار 137 سائٹس کو بحال کیا جاچکا ہے جب کہ 212 سائٹس تاحال متاثر ہیں، جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش سے متاثرہ تمام 212 ٹیلی کام سائٹس پنجاب میں ہیں، جن کی بحالی کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق پانی زیادہ ہونے سے بجلی کی بندش اور سائٹس پر پاور سپلائی کے مسائل ہیں، اسی لیے بحالی میں تاخیر ہورہی ہے، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں متاثرہ سائٹس کی بحالی کے لیے ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بارش سے متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی، جلد ہی تمام متاثرہ سائٹس فعال ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام صورتحال کے حوالے سے پر نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حالیہ سیلاب سے متعدد موبائل اور فکسڈ لائن سائٹس متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث سروسز میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی اے کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور وفاقی و صوبائی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ٹیلی کام آپریٹروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سروسز کے حوالے سے فوری بحالی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے بھیک مانگنے کا نیا انداز

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو  نے ہفتے کی شام کہا

پاکستان کوعلاقائی پیداوار، لاجسٹکس کا مرکز بننے کے لیے اپنی اسٹریٹجک پوزیشن کا فائدہ اٹھانا چاہیے.ویلتھ پاک

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مستقل پالیسیوں، بہتر انفراسٹرکچر، اور چینی حکام کے

صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں

حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، اسپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب

?️ 26 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں

گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا

?️ 11 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)عام صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے

پنجاب میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 24 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے