🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا، اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر احتجاجی مارچ کی سربراہی کریں گے۔دنیا بھر میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے، جارحیت رکوانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں ریلیاں اور احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک سول سوسائٹی کی ریلی میں مزدور، ٹریڈ یونیز کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن نے بھی کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادھر پنڈی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہ یار اور سرگودھا میں بھی شہری اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے، عوامی رائے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔ دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تاثر ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس کا اثر و رسوخ ہے۔ یہ تاثر متوازن کوریج سے ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر کتنی کوریج ملتی ہے ؟
مشہور خبریں۔
26ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر
🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف
نومبر
سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی
🗓️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم
اپریل
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
🗓️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی
مارچ
عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔ مصدق ملک
🗓️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے
جون
فلسطینی قیدی کی 171 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خواہش پوری
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: 40 سالہ فلسطینی قیدی خلیل عواودہ نے 171 دن کی
ستمبر
ٹرمپ پاگل ہو چکا ہے، اسے نفسیاتی اسپتال بھیجنا چاہیے:عطوان
🗓️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں:مشہور عرب تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رای الیوم
مارچ
لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے
نومبر
امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں
مارچ