?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے سپیس ٹیکنالوجی جیسے شعبے میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ آج سپارکو کی جانب سے چین میں کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا اور وہ بحفاظت اپنے مدار میں پہنچ چکا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل ہے، پوری قوم، سپارکو ٹیم، انجینئرز، سائنس دانوں اور چین کے بھرپور تعاون کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا وژن ہے کہ ملک کو دوبارہ خلائی ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار دلایا جائے، اگلے سال چین کی مدد سے ایک پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ تیار ہے جو ملک کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کے چاند پر پہنچنے کے مشن کو بھی کامیابی سے مکمل کیا جائے، ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے سپیس ٹیکنالوجی جیسے شعبے میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔


مشہور خبریں۔
زیلنسکی نے زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورت حال کو "خوفناک” قرار دیا
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے ساتویں روز پلانٹ میں بجلی کی
اکتوبر
غزہ میں بین الاقوامی سیکورٹی فورس کی تعیناتی کے لیے امریکی منصوبہ بندی
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو ارکانِ خصوصی نے انکشاف کیا
اکتوبر
تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔
جولائی
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا۔ طلال چوہدری
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا
اگست
ورلڈ کپ 2022 میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سخت جنگ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کا ایک پہلو فلسطینیوں اور
نومبر
وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی
اگست
مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ
?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی
مارچ
عراقی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذر آتش
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صہیونی
فروری