?️
ملتان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منائے جانے والے ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملتان سے 3 رہنماؤں اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، دوسری جانب پی ٹی آئی آج شام کو صوابی میں جلسہ کرے گی، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کرلیا، یہ رہنما یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔
زاہد بہار کے صاحبزادے قاسم ہاشمی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سے مہر بانو قریشی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کیا گیا، ان رہنماؤں کو 8 فروری کی احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے کے دوران پولیس اپنے ساتھ لے گئی، کچھ کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مہر بانو قریشی کا پولیس کی حراست سے ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا نہیں کہاں لے کر جا رہے ہیں، تمام تھانے پیچھے رہ گئے ہیں، یہ ہمیں تھانے نہیں لے کر گئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کے خلاف آج صوابی میں جلسہ کرے گی، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔
صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
اسٹیج پر مرکزی و صوبائی قائدین بھی پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کریں گے، جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کارکنان کو صوابی پہنچنے کا کہا ہے، شہر اقتدار سے بڑی تعداد میں ورکرز صوابی کے جلسے میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور جلسے کرنے کے علاوہ احتجاج کا لائحہ عمل دیا تھا، جب کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں صیہونی نمائندے کی یمنیوں کو دھمکی
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے
دسمبر
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا:شیخ رشید
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
مارچ
نگران وزیراعلیٰ کی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کلین اپ آپریشن کی منظوری
?️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے
اکتوبر
پنجاب میں ہر سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
نومبر
ٹرمپ دنیا میں امن کا جعلی دعویدار
?️ 30 جولائی 2025 ٹرمپ دنیا میں امن کا جعلی دعویدار امریکہ کے صدر ڈونلڈ
جولائی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کی صدارت تک پہنچایا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رکن احمد الموسوی نے
جنوری
مداحوں نے کترینہ کو پیاری بھابھی قرار دے دیا
?️ 4 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے
جنوری