🗓️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب)، حکومت اور اینٹی کرپشن سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔
میڈیا کے مطابق جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وزیر کے وکیل نے بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف دائر مقدمات کے بارے میں ہمیں تفصیل نہیں دی گئی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ شبلی فراز کے خلاف وفاقی حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) کے وکیل نے بتایا کہ ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کریں گے۔
بعد ازاں عدالت نے نیب، حکومت اور انٹی کرپشن سے 3 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔
پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز کی ضمانت میں بھی توسیع کردی ہے۔
یاد رہے کہ 21 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 26 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔
شبلی فراز نے انعام ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسی روز عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے کی۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو 26 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 26 فروری تک شبلی فراز کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ 7 مارچ 2023 کو پولیس نے شبلی فراز پر اسلام آباد پولیس ٹیم کو دھمکانے پر ایف آئی آر درج کی تھی۔
اس کے علاوہ 19 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت شبلی فراز اور دیگر پر ایف آئی آر درج کی تھی۔
بعد ازاں 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ یکم مارچ 2023 کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی پر 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ایک ہجوم نما لشکر اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے پیدل اور گاڑیوں پر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر پہنچا۔
مقدمات میں فرخ حبیب سمیت اُس وقت پی ٹی آئی میں موجود دیگر رہنماؤں راجا خرم، مرادسعید، علی نواز، عامرکیانی، ، غلام سرور خان راجا بشارت، شہزاد وسیم، شبلی فراز، کرنل عاصم، میجر طاہر صادق اور حماد اظہر کے نام شامل کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا
مارچ
حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے
مئی
کینیڈین کیفے مالکان کا علامتی احتجاج؛ آمریکانو کا نام کینیڈیانو میں تبدیل
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:کینیڈا میں کئی کافی شاپس اور ریستورانوں نے امریکی صدر
مارچ
نائجر کے شہریوں نے فرانسیسی سفیر کو کیسے روانہ کیا؟
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی سفیر کی روانگی کے موقع پر نائجیریا کے شہریوں
ستمبر
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
اکتوبر
کیا اب اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں رہا،خود اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے لیے ہجرت کوئی نیا اور عجیب مسئلہ نہیں
اگست
کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے
🗓️ 14 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
اسرائیل سعودی عرب کو لیزر ڈیفنس سسٹم سے لیس کرنے کا خواہاں
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی
جون