🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صرف اکتوبر کے مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں595 فلسطینی گرفتار
🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریںفلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے گزشتہ
نومبر
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی
شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
🗓️ 18 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
فروری
الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی
🗓️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین
جولائی
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
دسمبر
قیدیوں کی رہائی کا واحد طریقہ مذاکرات اور جنگ کا خاتمہ
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رکاوٹوں
مارچ
بھارت کا وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ
🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی
مئی
کیا صیہونی قابض ترکی کے لیے بھی خطرہ ہیں؟
🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے
مئی