?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرأت سے مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیریوں کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیان میں آج 5 فروری یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرأت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا کہنا ہے کہ مکار دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے قائدِ اعظم ریزیڈینسی زیارت میں یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا کہ قائدِ اعظم نے اخوت اور اتحاد کا پیغام دیا، وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور وہاں کے لوگوں کو حق ملے گا۔کمانڈر 12 کور نے یہ بھی کہا کہ دشمن کشمیر کی تکلیف کا اظہار بلوچستان میں کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالات اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، بس حالات کا دھارا دیکھنے کی ضروت ہوتی ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمود یوسف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ناکام ہتھکنڈوں سے نہیں دبائی جا سکتی، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر کی شہ رگ کو ظالم بھاتی فوج سے محفوظ بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل
?️ 9 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے
مارچ
عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی
دسمبر
یوم استحصال کشمیر، دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
?️ 5 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی قابض حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5
اگست
حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے انچارج شہید محمد عفیف کون تھے؟
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے بیروت کے علاقے رأس النبع پر حملہ کیا،
نومبر
کابل حملوں میں طالبان کا سینئر کمانڈر ہلاک
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: کل منگل کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے
نومبر
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی
ستمبر