?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی جاندار نمائندگی موجود ہے اور کسی بھی رکنِ اسمبلی نے مقامی حکومتوں کی مخالفت نہیں کی، اگر مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کیے گئے تو ریاست کمزور ہوگی، کیونکہ اختیارات بٹنے سے ہی بڑھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں جائیں گے ریاست اور شہری کے درمیان معاہدہ کمزور رہے گا، انہوں نے ملک میں موجود غیر مساوی تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو صاف پانی، پکی سڑکیں اور بہتر انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر آج شہروں کو بہتر اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے تو یہ خوش آئند ہے، لیکن یہ بھی سوچنا ہوگا کہ کیا ایک ہی جگہ بیٹھ کر تمام کام نمٹائے جا سکتے ہیں؟ جب تک مقامی حکومتیں فعال نہیں ہوں گی، بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ جس طرح وفاق اور صوبے کی اہمیت ہے اسی طرح مقامی حکومتوں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے، کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، حالانکہ مقامی حکومتوں کا قیام جمہوری نظام کا نامکمل ایجنڈا ہے۔


مشہور خبریں۔
صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں: فیصل سلطان
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
مئی
مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان
دسمبر
براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز
?️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
جنوری
نیتن یاہو موساد کا نیا سربراہ مقرر کرنا چاہتے ہیں
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: نیتن یاہو موساد کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان
دسمبر
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے: ٹرمپ کا غزہ منصوبہ بدترین توہین ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھی
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری
چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030
مئی
برطانیہ اور بھارت کا انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیویڈ لَمی اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر
جون