مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت، مزار پر خصوصی تقریب

?️

لاہور: (سچ خبریں) مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا آج 147واں یومِ ولادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تھے۔

مہمانِ خصوصی کی آمد کے بعد پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے علامہ اقبال کے مزار کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاک رینجرز پنجاب کا دستہ گارڈز کے فرائض پاک بحریہ کے دستے کے سپرد کرکے مزارِ اقبال سے رخصت ہوگیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے گئے، جس کے بعد مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

تقریب کے آخر میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کو آخری سلام پیش کیا گیا جب کہ مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ ان کی فکری اور روحانی عظمت کا ثبوت ہے، آج کے دن عہد کریں کہ اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید و عزم سے آگے بڑھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خودشناسی کی لازوال دعوت ہے، اقبال نے سکھایا کہ نوجوان غیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئیے، آج عہد کریں کہ ہم سب اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے عمل کریں گے اور نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور ایک بلند پایہ شخصیت تھے، ان کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر، وسط ایشیا بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ شناخت کا ادراک دے کر ایک علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

مشہور خبریں۔

کیا حماس پیچھے ہٹ رہی ہے؟ صیہونی ٹی وی چینل کی رپورٹ

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے

یمن کے خلاف جارحیت امریکہ اور اسرائیل کا نیا جنگی جرم ہے: اسلامی جہاد

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی جہادی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونیستی

چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا

?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب

اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت

حماس: غزہ پر قبضے کے بارے میں صیہونی حکومت کا فیصلہ جنگی جرم ہے

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا: صیہونی

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے

اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

ہمیں شامی حکومت سے بات کرنی چاہیے: سعودی وزیر خارجہ

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے