🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور امریکی ہم منصب جیک سلیوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کو برقرار رکھنے پراتفاق کیا گیا۔افغان تنازعے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی ہم منصب جیک سلیوان سےملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ پاک امریکا دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کوبرقرار رکھنےپراتفاق ہوا۔جیک سلیوان نے بتایا کہ ملاقات میں رابطوں ،سلامتی اور باہمی تعاون کے دیگرشعبوں پرمشاورت ہوئی اور افغانستان میں تشددمیں کمی کی فوری ضرورت پرگفتگوہوئی جبکہ افغان تنازعے پر گفتگوکرنے والی سیاسی تصفیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے 27 جولائی کو مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے ، اپنے دورے میں معیدیوسف امریکی عہدے داروں ، امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔
خیال رہے معید یوسف کی امریکی ہم منصب سےآخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
مشہور خبریں۔
امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نیوز چینل نے بدھ کی شام کو خبر
نومبر
ماسکو میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کی گرفتاری پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے
اپریل
بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
🗓️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے
جنوری
پیکا ایکٹ: سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کو نوٹسز جاری، جواب طلب
🗓️ 10 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے
فروری
صیہونی حکومت اور حماس کے دردمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ صہیونی میڈیا کا انکشاف
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے غزہ
نومبر
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: وزیر خارجہ
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019
اگست
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش
🗓️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر
اکتوبر