?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے کہا ہے کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر سے معتلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوجائے گا‘۔
خیال رہےکہ وفاقی دارالحکومت ان دنوں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے میں آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث شدید قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔
اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر سے متعلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر کے معاملے کے علاوہ کابینہ اجلاس میں رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے.کابینہ کے اجلاس میں افغان شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے گئی۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات
نومبر
بیجنگ کے تفتیش کار چینی انجینئرز کے قتل کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چینی معائنہ ٹیم پاکستان میں خودکش حملے کے دوران اس
مارچ
صیہونی حکومت کی سلامتی کی گہرائی میں فرق، تل ابیب نیا چیلنج
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے قریب ایک فلسطینی شہری
نومبر
سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن
ستمبر
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
رائٹرز کے رپورٹر کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے عملے کی تحقیقات سے پتہ چلتا
دسمبر
فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
دسمبر