?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں جس سے والے سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو ایک بار پھر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم نے اتنا اضافہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم کم اضافے پر راضی ہوئے ہیں۔
انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوگا جتنا آئی ایم ایف چاہتا تھا۔
واضح رہےکہ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردیا تھا۔ تا ہم مشیر خزانہ ایک بار پھر عوام کو بجلی اور تیل کی قیمتوں کے اضافے سے خبردار کر دیا اور ان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز
جون
مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ
?️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف
جولائی
فواد خان پرکشش شخصیت کے مالک اور معاون ہیں، وانی کپور
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی
اپریل
ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا
?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم
اپریل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان
اگست
آئی ایم ایف کی جانب سے ’اہداف کی تبدیلی‘ پر حکام ناخوش
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے انتہائی
مارچ
رایان ائیر نے تل ابیب کو اپنے روٹ کے نقشے سے ہٹایا
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: آئرش ایئر لائن کمپنی رایان ائیر نے 2025-2026 کے موسم سرما
نومبر
6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے
جون